پاکستانی حملے کے بعد وزیر اعلیٰ جائزہ لینے کے لئے جموں روانہ
پاکستانی حملے کے بعد وزیر اعلیٰ جائزہ لینے کے لئے جموں روانہ جموں، 9 مئی (ہ س)۔ پاکستان کی جانب سے جمعرات کی شب جموں، پٹھانکوٹ اور ادھمپور سمیت متعدد مقامات پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی ناکام کوشش کے بعد جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبدالل
CM


پاکستانی حملے کے بعد وزیر اعلیٰ جائزہ لینے کے لئے جموں روانہ

جموں، 9 مئی (ہ س)۔ پاکستان کی جانب سے جمعرات کی شب جموں، پٹھانکوٹ اور ادھمپور سمیت متعدد مقامات پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی ناکام کوشش کے بعد جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جمعہ کی صبح جموں روانہ ہو گئے تاکہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے سکیں۔ عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات جموں شہر اور ڈویژن کے دیگر علاقوں پر پاکستان کے ناکام ڈرون حملے کے بعد میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے جموں جا رہا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر پیر کو نظرثانی کی جائے گی اور اُس وقت کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا کہ بندش میں توسیع کی جائے یا تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شب بھارتی افواج نے پاکستان کی جانب سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ان حملوں کے بعد اکھنور، سانبہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے تعلیمی اداروں کو دو روز کے لیے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہر حال میں اپنی خودمختاری کے دفاع اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande