پونچھ میں ایک شخص کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی
جموں, 25 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بس اسٹینڈ کے قریب جمعہ کے روز ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راہگیروں نے بس اسٹینڈ پونچھ کے نزدیک ایک شخص کو بے ہوشی کی حا
پونچھ میں ایک شخص کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی


جموں, 25 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بس اسٹینڈ کے قریب جمعہ کے روز ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راہگیروں نے بس اسٹینڈ پونچھ کے نزدیک ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا دیکھا، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی معائنے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد عارف ولد محمد صادق ساکنہ محلہ کمسار پونچھ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے واقعے کی نسبت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande