عازمین حج اپنے فلائٹ شیڈیول پر سختی سے کریں عمل، گیا سے پہلی پرواز 2مئی کو
جماعت اسلامی ہندپٹنہ کے زیر اہتمام حج تربیت کیمپ میں دئے گئے کئی مفید اور عملی مشورےپٹنہ: 20 اپریل(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے زیر اہتمام اتوار کو ٹکاری روڈ واقع مرکز اسلامی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت تقریباً ڈیڑھ سو
عازمین حج اپنے فلائٹ شیڈیول پر سختی سے کریں عمل، گیا سے پہلی پرواز 2مئی کو


جماعت اسلامی ہندپٹنہ کے زیر اہتمام حج تربیت کیمپ میں دئے گئے کئی مفید اور عملی مشورےپٹنہ: 20 اپریل(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے زیر اہتمام اتوار کو ٹکاری روڈ واقع مرکز اسلامی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت تقریباً ڈیڑھ سو عازمین حج نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او محمد راشد حسین نے بتایا کہ تمام عازمین حج کا فلائٹ شیڈیول آگیا ہے۔اس سال فلائٹ شیڈیول میں کسی قسم کے ردوبدل کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق، عازمین حج کو طے شدہ فلائٹ شیڈیول کے مطابق ہی سفر کرنا ہے ورنہ وہ سفر حج سے محروم ہو جائیں گے۔ سی ای او نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ فلائٹ شیڈیول لے مطابق ہی اپنے سفر کی تیاری شروع کردیں۔ گیا امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی پرواز 2مئی کو ہوگی جس سے 272 عازمین حج مدینہ کے لئے روانہ ہوں گے۔راشد حسین نے بتایا کہ تمام اضلاع میں ویکسینیشن کے ڈوز آگئے ہیں ضلع اقلیتی ترقیاتی افسر کو اس کام کے لئے نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ افسر کو عازمین حج کی فہرست دستیاب کرا دی گئی ہے۔ عازمین حج کو وہیں ٹیکہ دیا جائے گا۔راشد حسین نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ جو لوگ دوا کے عادی ہیں وہ نسخہ کے مطابق، ضروری دوائیں یہیں سے اپنے ساتھ لیتے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بخار، درد، الٹی سمیت چار پانچ دوائیں عازمین حج اپنے بیگ میں ضرور رکھیں۔حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ اس سال 150 عازمین پر ایک اسٹیٹ حج انسپکٹر کی تقرری کی کی گئی ہے۔ حج انسپکٹر فلائٹ میں عازمین حج کے ساتھ سفر کریں گے اور جہاں عازمین حج کی رہائش کا نظم ہوگا، وہیں حج انسپکٹر بھی قیام کریں گے۔ اس سے وہ عازمین حج کی بہتر معاونت اور خدمت کر سکیں گے۔ اس کے باوجود اگر عازمین حج کو حج انسپکٹر کو لے کر کوئی پریشانی ہو تو وہ حج کمیٹی سے شکایت کریں۔اس سے قبل جماعت اسلامی ہند ، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ’حج اور سفر حج سے متعلق ضروری رہنمائی‘ کی۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج گھبرائیں نہیں اور خود کا اللہ کا مہمان سمجھیں۔ حج کے لئے جو پیسہ اور وقت لگایا ہے، اس کا بہتر استعمال کریں اوراپنے حج کو حج مبروربنائیں تاکہ تاکہ یہ سفر حج ان کے جنت میں جانے کا باعث بن سکے۔ جب حج سے لوٹیں تو اپنے ملک میں اقامت دین کی سعی کریں ، شہر اور محلے میں جاکر اپنے نفس اور سماج کے شیطان کو کنکریاںماریں۔مولانا رضوان احمد نے کہا کہ عازمین حج دنیاوی گفتگو سے بچیں، یکسوئی سے عبادت کریں اور دعاؤں کا ورد کرتے رہیں۔حج سے قبل مقد س مقامات کی زیارت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔احرام میقات سے پہلے مدینہ میں ہی باندھ لیں۔طواف صلوۃ کی طرح ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سامان کم سے کم لے جائیں، ناگزیر چیزوں کو اپنے پاس رکھیں۔ اپنے کاغذات کی حفاظت کے اقدام کرلیں۔ دستاویزات کی حفاظت روپیہ او رپیسہ کی طرح کریں۔حامد اختر نے پریزنٹیشن کے ذریعہ حج کے عملے طریقے بتائے ۔ انہوں نے طواف کے طریقوں، طواف کی اقسام، حج کی قبولیت کی شرائط، ٹام منجمنٹ ، عرفات کی اہمیت، عرفہ کے لئے عملی نکات، رمی جمعرات پر روشنی ڈالتے ہوئے زیارت قبرستان کے آداب بتائے۔اس کے علاوہ ، حج کی تاریخ، حج کی اہمیت کو بتاتے ہوئے حج کی اصل روح اور اسپرٹ کی جانب خصوصی توجہ دلائی۔اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہواجن کے ذمہ داران حج کمیٹی اور علماء کرام نے تشفی بخش جواب دئے۔پروگرام کے آغازمیں جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری مولانا سید لطف اللہ قادری نے تذکیر بالقرآن کے ذریعہ مناسک حج کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ناظم شہر لئیق الزماںنے تربیتی کیمپ کے شرکا ء استقبال کیا جبکہ رکن جماعت ڈاکٹر نسیم اختر نے پروگرام کی نظامت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande