مجاہد عالم کے استعفیٰ کے بعد بھی کشن گنج میں جے ڈی یو کمزور نہیں : پروفیسر بلند اختر ہاشمی
کشن گنج، 20 اپریل (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سنیئرلیڈر، ضلع صدر اور کوچادھامن کے سابق ایم ایل اے مجاہد عالم کے استعفیٰ کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ حالانکہ جے ڈی یو کے سینئرلیڈر پروفیسر بلند اختر ہاشمی نے واضح طور پر کہا ہے کہ م
مجاہد عالم کے استعفیٰ کے بعد بھی کشن گنج میں جے ڈی یو کمزور نہیں : پروفیسر بلند اختر ہاشمی


کشن گنج، 20 اپریل (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سنیئرلیڈر، ضلع صدر اور کوچادھامن کے سابق ایم ایل اے مجاہد عالم کے استعفیٰ کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ حالانکہ جے ڈی یو کے سینئرلیڈر پروفیسر بلند اختر ہاشمی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مجاہد عالم کے پارٹی چھوڑنے سے جے ڈی یو کمزور نہیں ہوئی ہے۔

پرو ہاشمی نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر بلاک صدور اور سرکردہ قائدین تنظیم سے مضبوطی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ضلعی اکائی کے تعلق سے ریاستی قیادت کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور مزید حکمت عملی پر رہنما خطوط کا انتظار ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ضلع میں جے ڈی یو کی پوزیشن کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سابق ایم ایل اے مجاہد عالم کے استعفیٰ کی وجہ پر بات کرتے ہوئے پروفیسر ہاشمی نے کہا کہ وہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں پارٹی سے ناراض ہیں۔ انہوں نے محسوس کیا کہ پارٹی ان کے خیالات کو نظر انداز کر رہی ہے، اس لیے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثناء پارٹی دفتر انچارج ریاض احمد نے یہ بھی کہا کہ غالباً مجاہد عالم نے اپنے حامیوں کے دباؤ پر استعفیٰ دیا ہے، جبکہ پارٹی کے دیگر سینئررہنما جیسے نوشاد عالم، فیروز انجم اور پروفیسر بلند اختر ہاشمی اب بھی تنظیم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ مجاہد کے استعفیٰ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی یو کے سینئرلیڈر کمال انجم نے کہا کہ اگر درخت کی ایک شاخ ٹوٹ جائے تو پورا درخت نہیں گرتا۔ انہوں نے اسے جذباتی فیصلہ قرار دیا۔ یہ یقینی طور پر جے ڈی یو کے لیے ایک مشکل وقت ہے، لیکن تنظیم اتحاد کے ساتھ اس پر قابو پانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande