ٹکٹ مشینوں میں خرابی، ٹی جی آر ٹی سی کی خدمات متاثر، مسافروں کو مشکلات
حیدرآباد۔20 ، اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ٹی جی آر ٹی سی (تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی خدمات اُس وقت متاثر ہو گئیں جب اینڈرائیڈ بیسڈ آئی ٹمس ٹکٹ جاری کرنے والی مشینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔اس خرابی کی وجہ سے ہزاروں مساف
ٹکٹ مشینوں میں خرابی، ٹی جی آر ٹی سی کی خدمات متاثر، مسافروں کو مشکلات


حیدرآباد۔20 ، اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ٹی جی آر ٹی سی (تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی خدمات اُس وقت متاثر ہو گئیں جب اینڈرائیڈ بیسڈ آئی ٹمس ٹکٹ جاری کرنے والی مشینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔اس خرابی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق، صبح 3 بجے سے 6 بجے کے درمیان کنڈکٹروں کے زیرِ استعمال مشینوں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث وہ مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قاصر رہے۔مختلف مقامات کی طرف سفر کرنے والے مسافر اس سے متاثر ہوئے۔ بتایاگیاہے کہ کنڈکٹرس اس خرابی کو فوری دور کرنے سے قاصر تھے۔منچریال ڈپو منیجر ایس جناردھن نے بتایاکہ مشینوں کے ڈیٹا بیس اور سرورس میں مسئلہ پیدا ہوا تھا، جسے صبح 6 بجے تک شناخت کر کے درست کر دیا گیا۔اب کنڈکٹرز دوبارہ مشینوں کے ذریعہ ٹکٹس جاری کر رہے ہیں اور کارپوریشن کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے دیگرحصوں میں بھی بعض ڈپوز کو اسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande