سیتامڑھی میں بچہ مزدور کے خلاف چھاپہ ماری، ہوٹل ، گیراج اور جوئیلرکی دکان سے 11 بچہ مزدور رہا
سیتامڑھی،13اپریل(ہ س)۔بہار کی سیتامڑھی پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے بڑی کارروائی کی۔ پپریتھانہ اور ایسوسی ایشن فاروالنٹری ایکشن (بچپن بچاؤ آندولن) کی مشترکہ کوششوں میں بچہ مزدورکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کرا
سیتامڑھی میں اطفال مزدور کے خلاف چھاپہ ماری، ہوٹل ، گیراج اور جوئیلرس دکان سے 11  اطفال مزدور رہا


سیتامڑھی،13اپریل(ہ س)۔بہار کی سیتامڑھی پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے بڑی کارروائی کی۔ پپریتھانہ اور ایسوسی ایشن فاروالنٹری ایکشن (بچپن بچاؤ آندولن) کی مشترکہ کوششوں میں بچہ مزدورکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کرایا گیا ۔ سینئر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کم نوڈل آفیسرا سپیشل جوینائل ، پولیس یونٹ محمد نجیب انور کی ہدایت پر یہ چھاپہ ماری کی گئی ۔

پپری تھانہ علاقہ میں مختلف دکانوں اور اداروں میں نابالغ بچوں سے چائلڈ لیبر کروانے کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پر ہوٹلوں ، موٹر گیراجوں ، جوئیلرس اور دیگر اداروں سے کل 11 بچوں کو آزاد کرایا گیا ۔ رہا ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں ۔

پولیس کے مطابق ان بچوں کو آجروں نے کم از کم اجرت سے کم اجرت پر زیادہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا۔ مذکورہ معاملے میں بچوں کو چائلڈ لیبر کروانے والے آجروں کے خلاف پپری تھانہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے طریقہ کار اور قواعد کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پپری تھانہ کی حدود میں چائلڈ لیبر کے خلاف مسلسل انوکھے اقدام کی وجہ سے تین ماہ میں مجموعی طور پر 21 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کرایا گیا ہے۔ سینئر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کم نوڈل آفیسر محمدنجیب انور نے کہا کہ یہ ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔

اس کارروائی میں پولیس انسپکٹر و برانچ انچارج اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ سشیل کمار سنگھ ، سب انسپکٹر رشمی کماری ، منوج کمار ، ایسوسی ایشن کے سینئر پروجیکٹ آفیسر مکند کمار چودھری ، شیو شنکر ٹھاکر ، اے ایس آئی سنیل کمار سنگھ ، انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے رکن راہل کمار نے اہم کردار ادا کیا۔

چھوٹے بچوں کو گھریلو کام کے علاوہ کسی بھی ادارے میں کام کرنا چائلڈ لیبر ہے۔ چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت یہ جرم ہے۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بھی قسم کے کام پر نہیں لگایا جا سکتا۔ اس جرم کے لیے جرمانہ اور سزا دونوں کا انتظام ہے۔ ایک سے تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔ ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande