پولیس نے ٹھاٹھری میں ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی برتنے پر مقدمہ درج کیا
جموں، 15 اپریل (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں پولیس نے ایک غفلت شعار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس پر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاٹھری پولیس اسٹیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے بابا بدھی داس مندر، ٹھاٹھری چیڑہ موڑ کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ناکہ قائم کیا۔ اس دوران تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلتی ایک ایکو گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں مسافروں کی خطرناک حد تک اوور لوڈنگ پائی گئی اور چھ زائد افراد سوار تھے، جو نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔
تحقیقات کے دوران ڈرائیور کی شناخت یاسر شفیع ولد محمد شفیع تانترے، ساکنہ نوٹاس، تحصیل فگسو ٹھاٹھری کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر نمبر 20/2025، دفعہ 281/125 بی این ایس اور 194 موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی تاکہ سڑکوں پر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر