کشتواڑ میں ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی
جموں، 15 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے اخیار آباد علاقے میں منگل کے روز ایک معروف وکیل نے اپنی ہی لائسنس یافتہ بندوق سے خود کو گولی مار کر زندگی کا دردناک خاتمہ کر لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایڈوکیٹ غلام نبی زرگر، ساکن اخیار آباد، نے اپنے گھر پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس اور حیرت کی فضا چھا گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی نسبت کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ خودکشی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر