ایم پی کے جبل پور میں تیز رفتار کار ندی میں گری، چار افراد کی موت اور دو زخمی
ایم پی کے جبل پور میں تیز رفتار کار ندی میں گری، چار افراد کی موت اور دو زخمی جبل پور، 10 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع ہیڈکوارٹر سے 45 کلومیٹر دور چرگواں تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل کی ریلنگ توڑ کر سومتی ندی میں جا
جبل پور میں ندی میں گرنے والی کار کی تصویر


ایم پی کے جبل پور میں تیز رفتار کار ندی میں گری، چار افراد کی موت اور دو زخمی

جبل پور، 10 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع ہیڈکوارٹر سے 45 کلومیٹر دور چرگواں تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل کی ریلنگ توڑ کر سومتی ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں کار میں سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو لوگ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں نیتا جی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر چرگواں تھانہ انچارج ابھیشیک پیاسی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔

تھانہ انچارج ابھیشیک پیاسی نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر چھ لڑکے ایک سفید اسکارپیو کار نمبر ایم پی 04، بی اے 6954 میں چرگواں سے جبل پور جارہے تھے، جیسے ہی ان کی کار سومتی ندی پر پہنچی تو یہ بے قابو ہوکر پل سے 30 فٹ نیچے ندی میں گر گئی۔

موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس اور 108 ایمبولینس کو حادثے کی اطلاع دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ اس میں سوار لوگوں کو بچانے کے لیے کافی کوششیں کرنا پڑیں۔ موقع پر موجود گاوں والوں کی مدد سے سبل سے کار کی باڈی کو پھیلا کر اس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں بولنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اسے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار سبھی لوگ بھیڑاگھاٹ تھانہ علاقہ کے چوکیتال گاوں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت چوکیتال کے رہنے والے منوج پرتاپ (35) ولد گووند پٹیل اور جتیندر (36) ولد نارائن پٹیل لودھی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔ ساتھ ہی جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande