منی پور میں دو کے وائی کے ایل باغی گرفتار، اسلحہ برآمد
منی پور میں دو کے وائی کے ایل باغی گرفتار، اسلحہ برآمد تھوبل/چوراچاند پور (منی پور)، 18 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے وانگجنگ کھباکھونگ، ہائی وے- 102 سے کے وائی کے ایل (کانگلی یاول کنا لپ) کے دو باغیوں متم رنجن میئیتی عرف ل
منی پور میں گرفتار باغیوں کی تصویر۔


منی پور میں گرفتار باغیوں کی تصویر۔


منی پور میں دو کے وائی کے ایل باغی گرفتار، اسلحہ برآمد

تھوبل/چوراچاند پور (منی پور)، 18 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے وانگجنگ کھباکھونگ، ہائی وے- 102 سے کے وائی کے ایل (کانگلی یاول کنا لپ) کے دو باغیوں متم رنجن میئیتی عرف لمجنگبا (21) اور نگسیپم بارلن سنگھ عرف کانگلیئی (23) گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے ایک 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، ایک چینی ہینڈ گرنیڈ، دو موبائل فون، دو کی پیڈ موبائل، ایک نیلے رنگ کا پرس، ایک سلینگ بیگ، ایک آدھار کارڈ، ایک پین کارڈ اور ایک دو پہیہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں منی پور پولیس نے وائرل ویڈیو معاملے میں دو افراد چنسونلون (30) اور لیمسوانا لال ٹومبنگ (29) کو گرفتار کیا۔ ویڈیو میں نامعلوم انتہاپسند کو چراچاند پور تھانے کے علاقے میں کسی نامعلوم مقام پر جدید ترین ہتھیاروں کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس دونوں معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande