کانگریس نے بنگلہ دیش میں ہندو رہنما بھاویش چندر رائے کے قتل کی مذمت کی
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ کانگریس نے بنگلہ دیش کے دیناج پور میں ہندو رہنما بھاویش چندر رائے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے وہاں کی اقلیتوں پر ٹارگٹ حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یہ معامل
بھاویش


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ کانگریس نے بنگلہ دیش کے دیناج پور میں ہندو رہنما بھاویش چندر رائے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے وہاں کی اقلیتوں پر ٹارگٹ حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یہ معاملہ بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ اٹھائے اور اس پر تحقیقات کے لئے دباؤ ڈالے۔ تاکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

جے رام رمیش نے آج ایک بیان میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس بنگلہ دیش کے دیناج پور میں ہندو برادری کے ایک سرکردہ رہنما بھاویش چندر رائے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اغوا اور حملے کی وجہ سے ان کی المناک موت خطے میں مذہبی اقلیتوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کی ایک سنگین یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران اقلیتی برادریوں پر حملوں کے متعدد اور انتہائی پریشان کن واقعات ہوئے ہیں، جن میں ہندو مندروں کی بے حرمتی سے لے کر اقلیتوں کے گھروں اور کاروبار پر ٹارگٹ حملوں تک شامل ہیں۔ دھمکی اور ظلم کے اس رویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ، مرکزی حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر اٹھائے اور حکومت بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالے کہ وہ تیز رفتار، شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ جے رام رمیش نے پارٹی کے اس مطالبے کو دہرایا کہ بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، وقار اور حقوق کا مکمل تحفظ کیا جانا چاہیے۔ جب اس طرح کے ٹارگٹڈ تشدد کو پنپنے دیا جاتا ہے تو خاموشی اور بے عملی آپشن نہیں ہوتے۔ انڈین نیشنل کانگریس بنگلہ دیش میں ہندو برادری اور ان تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے جو سیکولرازم، انصاف اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتی تشدد کے ایک تازہ واقعے میں دیناج پور ضلع میں ہندو برادری کے ایک سرکردہ رہنما بھاویش چندر رائے کو جمعہ کی رات ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا اور موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کے ایک گروپ نے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ بھاویش چندر رائے بنگلہ دیش پوجا اُجاپن پریشد کی بیرال یونٹ کے نائب صدر تھے۔ وہ علاقے کی ہندو طبقے کے سرکردہ رہنما بھی تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande