دہرادون، 19 اپریل (ہ س)۔ اتراکھنڈ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہفتہ کو ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس سال کل 90.77 فیصد طلباء نے ہائی اسکول پاس کیا ہے جبکہ 83.23 فیصد طلباء نے بارہویں جماعت پاس کی ہے۔ ہائی اسکول میں 88.20 فیصد لڑکے اور 93.25 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔ انٹرمیڈیٹ میں 86.20 فیصد لڑکیاں اور 80.10 فیصد لڑکوں نے امتحان پاس کیا۔
اس سال دسویں جماعت میں دو طلبہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کمل سنگھ چوہان، وویکانند ودیا مندر انٹر کالج منڈل سیرا، باگیشور اور جتن جوشی، جو ہرگووند سویل سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج، ہلدوانی کے طالب علم ہیں، نے ہائی اسکول میں ٹاپ کیا ہے۔ ان دونوں نے 500 میں سے 496 نمبر حاصل کیے، یعنی 99.20 فیصد نمبر حاصل کیے۔ گورنمنٹ انٹر کالج بداسی، دہرادون کی طالبہ انوشکا رانا نے 500 میں سے 493 نمبر لے کر انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کیا ہے، اس نے 98.60 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تمام طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اتراکھنڈ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میری اللہ سے یہی دعا ہے کہ آپ سب کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو طلبہ اس بار کامیاب نہیں ہوسکے وہ مایوس نہ ہوں، ناکامی اختتام نہیں بلکہ ایک نئے عزم کا آغاز ہے۔ اعتماد اور عزم کے ساتھ دوبارہ کوشش کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد