نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔
شمال مشرقی ضلع کے بھجن پورہ تھانے نے ڈکیتی کیس میں ایک مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار مجرم کی شناخت دانش عرف سونو کے نام سے ہوئی ہے جو مصطفی آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ شمال مشرقی ضلع کے ڈی سی پی آشیش مشرا نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس کو 26 مارچ کی دوپہر ڈکیتی کی اطلاع ملی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ موقع پر موجود شکایت کنندہ کاشف قمر نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمنا وہار سروس روڈ پر واقع ایکسس بینک کی اے ٹی ایم مشین میں رقم جمع کروا رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص اے ٹی ایم میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اس سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق پولیس ٹیم نے موقع پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کی اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ