جند: دو موٹر سائیکل سوار ہیروئن سمیت گرفتار
جند، 30 مارچ (ہ س)۔ گاو¿ں بھانہ برہمن میں سی آئی اے عملہ نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو قابو کر کے ان کے قبضے سے 53 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ صدر تھانہ نروانہ پولیس نے ہیروئن سمیت پکڑے گئے دونوں نوجوانوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ
جند: دو موٹر سائیکل سوار ہیروئن سمیت گرفتار


جند، 30 مارچ (ہ س)۔ گاو¿ں بھانہ برہمن میں سی آئی اے عملہ نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو قابو کر کے ان کے قبضے سے 53 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ صدر تھانہ نروانہ پولیس نے ہیروئن سمیت پکڑے گئے دونوں نوجوانوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سی آئی اے کے عملے کو اطلاع ملی تھی کہ کلیات کے علاقے سے منشیات فروش نوجوان منشیات فروخت کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر گاو¿ں بھانہ برہمنان کی طرف آرہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گاو¿ں کے سرکاری اسکول کے پاس ناکہ بندی کر دی اور گاو¿ں کے شملہ طرف سے آنے والے بائک سواروں پر نظر رکھنا شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد دو نوجوان بائک پر سوار ہوئے گاو¿ں شملہ کی طرف سے آتے ہوئے نظر آئے۔ جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر پیچھے ہٹنے لگے۔ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کر کے دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 53 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران پکڑے گئے نوجوانوں کی شناخت گاو¿ں رسیدان کے رہنے والے اجے اور کلیات کے رہنے والے مونو کے طور پر ہوئی ہے۔ صدر پولیس تھانہ نروانہ نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اتوار کو معلومات دیتے ہوئے سی آئی اے نروانہ انچارج سکھدیکھ سنگھ نے بتایا کہ دونوں گرفتار منشیات اسمگلروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande