جبل میں 3.06 کلو گرام چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
شملہ، 30 مارچ (ہ س)۔ ضلع شملہ کے جبل تھانہ علاقے میں پولیس نے 3 کلو 6 گرام چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 20، 61 اور 85 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شملہ پولیس کے اسپیشل
کرائم کی علامتی تصویر


شملہ، 30 مارچ (ہ س)۔ ضلع شملہ کے جبل تھانہ علاقے میں پولیس نے 3 کلو 6 گرام چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 20، 61 اور 85 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شملہ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم ہیڈ کانسٹیبل پونیت شرما کی قیادت میں گشت پر تھی۔ ہفتہ کی رات تقریباً 9.55 بجے جب پولیس ٹیم اینٹی اور کدو علاقے میں گشت کر رہی تھی تو ایک نوجوان کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 3 کلو 6 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت پربھاکر چوہان (20) ولد پرمود چوہان ساکن گاوں جوتری، پوسٹ آفس چیوا، تحصیل موری، ضلع اترکاشی، اتراکھنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم چرس کہاں سے لیکر آیا اور کہاں سپلائی کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ منشیات کی اس سمگلنگ کے پیچھے کوئی بڑا گینگ تو نہیں؟

شملہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو گاندھی نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande