اسلحہ کے زور پر سوشل میڈیا پر ریل بنانے پر نوجوان گرفتار
ہریدوار، 29 مارچ (ہ س)۔ پولیس نے ایک نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ سے ریل بنانے اور سوشل میڈیا پر جرائم کو فروغ دینے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت منجیت سنگھ ولد گلزار سنگھ ساکن گاو¿ں ایکی، تھانہ پورکاجی، ضلع مظفر نگر (اتر پردیش) کے طور پر کی
اسلحہ کے زور پر سوشل میڈیا پر ریل بنانے پر نوجوان گرفتار


ہریدوار، 29 مارچ (ہ س)۔

پولیس نے ایک نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ سے ریل بنانے اور سوشل میڈیا پر جرائم کو فروغ دینے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت منجیت سنگھ ولد گلزار سنگھ ساکن گاو¿ں ایکی، تھانہ پورکاجی، ضلع مظفر نگر (اتر پردیش) کے طور پر کی گئی ہے۔ منجیت اپنے دوستوں کو ڈرانے کے لیے بندوق سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، لیکن اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

پاتھری تھانہ انچارج منوج نوٹیال نے بتایا کہ 28 مارچ کی رات سبھاش گڑھ مارگ ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس ٹیم نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کار ڈرائیور منجیت سنگھ سے ایک 315 بور پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ دکھانا مہنگا ثابت ہوا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران منجیت نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہریدوار کے کئی نوجوانوں سے جڑا ہوا تھا اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر ان پر رعب جما نے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتا تھا، لیکن پولیس کی چوکسی کی وجہ سے اب اس کا یہ شوق اسے سلاخوں کے پیچھے لے گیا ہے۔

تھانہ صدر منوج نوٹیال نے بتایا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ منوج نوٹیال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جرائم کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande