ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں آئی ای ڈی برآمد
جموں،28 مارچ (ہ س)۔ جموں ڈویژن کے ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں سیکورٹی فورسسز نے جمعہ کے روز ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) رامبن نے سیگل کمپنی کے قریب شرائن بورڈ کے واش
IED


جموں،28 مارچ (ہ س)۔

جموں ڈویژن کے ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں سیکورٹی فورسسز نے جمعہ کے روز ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) رامبن نے سیگل کمپنی کے قریب شرائن بورڈ کے واش روم میں ایک پریشر کُکر میں نصب آئی ای ڈی برآمد کی۔جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر ہی آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا، اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande