نئے عزم حوصلے کے ساتھ امت مسلمہ کی نئی شیرازہ بندی کریں،عیدالفطر پر جماعت اسلامی ہند دہلی کے سکریٹری کا پیغام
نئی دہلی، 30مارچ(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے سکریٹری زاہد حسین نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میںکہاکہ عیدالفطر پر قوم اور امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔اور دعا گو ہوں کہ یہ دن ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔ اللہ کا شکر
نئے عزم حوصلے کے ساتھ امت مسلمہ کی نئی شیرازہ بندی کریں،عیدالفطر پر جماعت اسلامی ہند دہلی کے سکریٹری کا پیغام


نئی دہلی، 30مارچ(ہ س)۔

جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے سکریٹری زاہد حسین نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میںکہاکہ عیدالفطر پر قوم اور امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔اور دعا گو ہوں کہ یہ دن ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں رمضان کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئیں۔ دنیا اسلام کے لیے آج کا دن بڑا مبارک ہے۔بندہ مومن کی شان یہ ہے وہ ہر حال میں اللہ کا شکر گزار ہوتا ہے اس کے احکام کی ہر ممکن پابندی کرنے کی سعی کرتا ہے۔اللہ کے فیصلے پر راضی ہوتا ہے۔ہمیں معلوم ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے حالت ابھی جتنے نازک ہیں اتنے شاید تاریخ میں کبھی نہ رہی ہو۔ مگر بندئے مومن نہ مایوس ہوتا ہے اور نہ تھک کر بیٹھتا ہے۔ بلکہ مومن تو احکام الہی کا پابند ہوتا ہے چاہے عروج یا زوال، چاہے تنگی ہو یا فراخی۔ ہم بھی عید منائیں گے ہم بھی خوشیاں سمیٹیں گے بانٹیں گے اور لوگوں کو خوشیوں میں شریک کریں گے۔ اور اعلان کریں گے کہ ہم رب کے فیصلے پر راضی ہیں ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کے ہو کر رہیں گے۔ حالات کو تبدیل کرنا اور اس کو بدلتے رہنا یقینا اللہ تعالی کی منشاءاور حکمت کا حصہ ہے۔ ہم اپنے گناہوں سے تائب ہوں گے اللہ کا شکر کریں گے اور نئے عزم حوصلے کے ساتھ امت مسلمہ کی نئی شیرازہ بندی کریں گے۔ آئیے مل کر عید منائیں اور کہیں عید مبارک

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande