مسلمان فلسطینیوں، کو دعاو ¿ں میں یاد رکھیں،عیدالفطر پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی سلیم اللہ خاں کا پیغام
نئی دہلی 30مارچ(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہندکے امیر حلقہ دہلی سلیم اللہ خاںنے اپنے پیغام میں عید الفطر کے موقع پر ہندوستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امیر حلقہ دہلی سلیم اللہ خاں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ تعالی کا اپنے مومنین
مسلمان فلسطینیوں، کو دعاو ¿ں میں یاد رکھیں،عیدالفطر پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی سلیم اللہ خاں کا پیغام


نئی دہلی 30مارچ(ہ س)۔

جماعت اسلامی ہندکے امیر حلقہ دہلی سلیم اللہ خاںنے اپنے پیغام میں عید الفطر کے موقع پر ہندوستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

امیر حلقہ دہلی سلیم اللہ خاں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ تعالی کا اپنے مومنین کیلئے تحفہ ہے، عید معاشرے میں خوشحالی کیلئے رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔عید خوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی کا دن ہے،انہوں نے کہا کہ غریبوں، یتیموں اور محتاجوں کی مدد کریں، عید کی خوشیوں میں انھیں شریک کریں۔ بحیثیت قوم رکاوٹیں دورکرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اخوت اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہوکر مضبوط قوم بننے کی کوشش کریں۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، ملکی سلامتی اور امن و امان کو قائم رکھنے سمیت وقف ترمیم بل کو واپس ہونے کی دعا ئ کریں۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں دعاءاور تدبیر ہی ایک سہارا ہے جس کا ہمیں بھر پور اظہار کرنا ہے۔ساتھ ہی اپنے مسلمان فلسطینیوں کو اپنی دعاو ¿ں میں یاد رکھیں۔ان کی استقامت کے لیے دعاءکریں کہ اللہ ان کی قربانیاں قبول کرے اور فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی ہندغزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتی ہے۔ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ اسرائیل کا ظلم، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہندفلسطین کیلئے اپنی اخلاقی،حمایت جاری رکھے گا، ہرہندوستانی مسلمان اور پوری امت مسلمہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحمتیں نازل فرمائے، نیکی کی راہ پر گامزن فرمائے۔آمین

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande