ایل جی نے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عیدالفطر کے بابرکت موقع پر میں سبھی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عیدا
LG


جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عیدالفطر کے بابرکت موقع پر میں سبھی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے، عبادت اور خیرات کے بعد خوشی و مسرت، بھائی چارے اور یکجہتی کا ایک اہم موقع ہے۔ یہ ہمیں وحدت، ہمدردی اور اخوت کے اصولوں پر یقین کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام دیتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ اس سال عیدالفطر سب کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande