اترپردیش مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہے : لکشمی نرائن چودھری
علی گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ جتنی خوشی کسی بچے کے والدین اور گھر والے اس کی سالگرہ منانے پر محسوس ہوتی ہے اتنی ہی خوشی آج ریاست کا ہر شہری محسوس کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گنے کی ترقی اور شوگر ملز کے وزیر اور ضلع انچارج لکشمی نارائن چودھری نے کلیان سنگھ ہیبی ٹیٹ سنٹر میں کیا۔ وہ مرکزی حکومت کے 10 سال اور ریاستی حکومت کی سروس، سیکورٹی اور گڈ گورننس کے 8 سال مکمل ہونے کے موقع پر ’’یوپی ہندوستان کا گروتھ انجن ہے‘‘ کے موضوع پر منعقد تین روزہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
لکشمی نارائن نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں 66 کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے، جو پورے یورپ کی آبادی سے زیادہ ہے، پریاگراج کمب میں عقیدت اور یقین کے ساتھ ڈبکی لگائی۔ اتر پردیش کی تاریخ میں یوگی جی جیسا وزیر اعلیٰ نہ کبھی ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔ یوگی جی نے سناتن دھرم اور ہنر مندانہ سیاست کا ایسا سنگم پیش کیا ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتا۔ علی گڑھ جو پہلے فسادات اور کرفیو کے لیے جانا جاتا تھا، اب امن اور برآمد کے لیے جانا جاتا ہے۔ کوئی کرفیو نہیں، کوئی فساد نہیں۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی یوگی جی کے شفاف بھرتی کے عمل کی تعریف کی ہے۔ جہاں یوگی جی نے مہارانی اہلیہ بائی ہولکر، بابوجی کلیان سنگھ، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ، بابا صاحب امبیڈکر کا بلا تفریق احترام کیا، وہیں انہوں نے سرکاری اسکیموں کے ذریعے سماج کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے ماس میرج اسکیم کے بارے میں بتایا جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہورہی ہے ،انھوں کہا کہ اب اس کے مستحقین کو ایک لاکھ روپے سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں حال ہی میں مکمل ہونے والی 453 آنگن واڑی کارکنوں کی بھرتی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر ،موصوف وزیر نے 22 آنگن وادی کارکنوں کو ایک علامت کے طور پر تقرری کے خطوط تقسیم کیے ، یووا اڈیومی یوجنا کے 10 منتخب مستفید افراد کو چیک، ٹول کیٹ ٹریننگ اسکیم کے تحت 05 فائدہ اٹھانے والوں کو بھی سرٹفکٹ تقسیم کئے۔ اس کے بعد وزیر نے معزز عوامی نمائندوں اور اعلیٰ انتظامی افسران کے ساتھ محکمہ اطلاعات، لکھنؤ کی طرف سے بھیجی گئی تصویری نمائش کا دورہ کیا اور آڈیٹوریم میں منعقدہ مرکزی پروگرام کا چراغ جلا کر افتتاح کیا۔ پروگرام میں سنگیتا ڈانس اکیڈمی کے فنکاروں نے پروگرام پیش کئے ایک اسٹریٹ پلے پیش کیا گیا جو ریاستی محکمہ اور ان کی ثقافتی ٹیم کے ذریعہ پیش کیا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں افسران اور عوامی نمائندے موجود رہے ۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ