نئی دہلی ، 8 مئی (ہ س )۔
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں اور عالمی یوم اردو ا?رگنائزنگ کمیٹی کے کو-کنوینر ڈاکٹر عبدالحیّ خاں نے مشترکہ بیان میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (NCPUL) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال کو ان کی انتھک کوششوں کے لیے مبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 برسوں سے NCPUL تعطل کا شکار رہا لیکن موجودہ ڈائرکٹر کی کوششوں سے NCPUL کی تمام اسکیمیں پھر سے بحال ہوگئیں ہیں، یہ یقینا ان کا بڑا کارنامہ ہے۔ واضح ہو کہ مالی تعاون سمینار اور کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سینٹر کے قیام کے لیے درخواست فارم بھی جاری ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ اردو برادری کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ ڈاکٹر شمس اقبال کی سربراہی میں کونسل کے کام کاج اور مسلسل سرگرمیوں کو دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ا?ج کے نامساعد حالات میں بھی اردو کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اردو کو اس کا جائز حق دلوایا جاسکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais