فرضی دستاویزات کے ذریعے فائنانس کمپنی سے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی، 26 کے خلاف مقدمہ درج
راج گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ شہر بیاورہ تھانہ پولیس ٹیم نے بدھ کو ارمان فائنانس کمپنی کے برانچ منیجر کی شکایت پر کمپنی کے ملازمین کی سازباز سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے مختلف مقامات کے 26 افراد کے خلاف دھوکہ دہ
فرضی دستاویزات کے ذریعے فائنانس کمپنی سے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی، 26 کے خلاف مقدمہ درج


راج گڑھ، 26 مارچ (ہ س)۔ شہر بیاورہ تھانہ پولیس ٹیم نے بدھ کو ارمان فائنانس کمپنی کے برانچ منیجر کی شکایت پر کمپنی کے ملازمین کی سازباز سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے مختلف مقامات کے 26 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ارمان فائنانس کمپنی بیاورہ کے برانچ منیجر انوپ سنگھ ولد سریندر سنگھ گہروار ساکن مہو گنج نے بتایا کہ 24-2023 کے درمیان مختلف مقامات سے 26 لوگوں نے کمپنی کے ملازمین کے ساتھ مل کر فرضی دستاویزات لگا 75-75 ہزار روپے کا قرض لیا۔

ملزمان نے فرضی دستاویزات کے ذریعے فائنانس کمپنی کے ساتھ مجموعی طور پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے وشنو سنگھ، سنتوش، مکیش، کنور لال، بھنور لال، دیوراج سوندھیا، لیکھراج، دھرمیندر سنگھ، سریندر گرجر، دیوراج دانگی، وکرم سنگھ، سمیر سنگھ پنوار، روی ورما، بھاگیرتھ دانگی، نریندر سنگھ، پون ورما، اوم دیولپ سنگھ، ناتھولال، دیوی سنگھ، سونو سنگھ، لکھن، جتیندر سنگھ، سریش ورما، رادھیشیام دانگی اور رام بابو کے خلاف دفعہ 420، 467، 468 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ اس معاملے میں کمپنی کے ملازمین کے خلاف بھی جانچ کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande