کولکاتہ، 29 مارچ (ہ س)۔
جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں اتوار تک گرمی جیسی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو کہا کہ گنگا کے کنارے مغربی بنگال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سیلسیس زیادہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بنگال کے بیشتر علاقوں میں اگلے دو دنوں تک درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔ اتوار تک گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے، خاص طور پر جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مغربی مدنی پور، مغربی بردھمان اور بیر بھوم اضلاع میں۔
تاہم پیر سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔ کولکاتہ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً تین ڈگری زیادہ تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ