اتر پردیش کے سہارنپور میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور نعرے لگائے گئے، تحقیقات کا حکم دیا
لکھنو، 31 مارچ (ہ س)۔بے قصور فلسطینیوں پر اسرائیل کے ذریعہ ڈھائے جارہے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اترپردیش کے سہارنپور میں پرچم لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عیدالفطر کے دن اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے گھنٹہ گھر علاقے میں بڑی
اتر پردیش کے سہارنپور میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور نعرے لگائے گئے، تحقیقات کا حکم دیا


لکھنو، 31 مارچ (ہ س)۔بے قصور فلسطینیوں پر اسرائیل کے ذریعہ ڈھائے جارہے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اترپردیش کے سہارنپور میں پرچم لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عیدالفطر کے دن اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے گھنٹہ گھر علاقے میں بڑی تعداد میں مسلم نوجوان جمع ہوئے۔ مسلم نوجوانوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور نعرے بھی لگائے۔ اس دوران ایک نوجوان کو ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا جس پر غزہ لکھا ہوا تھا۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔

پیر کو سہارنپور کے عیدگاہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولس ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ نماز کے دوران بھی احتیاط برتی جارہی ہے۔ اس کے بعد نماز سے نکلنے والے نوجوانوں کا ایک گروپ گھنٹہ گھر کے علاقے میں جمع ہوا۔ انہوں نے مبینہ طور پر فلسطینی پرچم کے ساتھ سبز پرچم لہرائے اور نعرے بھی لگائے۔ پولیس انتظامیہ کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی وہاں کہرام مچ گیا۔ تین تھانوں کی پولیس فورس موقع پر بھیجی گئی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے کہا کہ پورے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایات دی گئی ہیں۔ واقعہ کے وقت موجود پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھنٹہ گھر کے ارد گرد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کریں۔ تحقیقات میں سامنے آنے والے افراد کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande