نوجوان کی شادی اگلے ماہ ہونی تھی، تیاریاں جاری تھیں
غازی آباد، 2 اپریل (ہ س)۔
صاحب آباد کے پسونڈا میں رہنے والے ایک خاندان میں شادی کی خوشی اس وقت ماتم میں بدل گئی جب سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ دراصل متوفی نوجوان کی اگلے ماہ شادی ہونے والی تھی اور وہ منگل کی رات اپنے بہنوئی کے ساتھ عید مناکر واپس آرہے تھے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان 23 سالہ سمیر ہے۔ سمیر منگل کو دیر رات اپنے بہنوئی شمیم ساکن سیلم پور، دہلی اور افروز، ساکن مظفر نگر کے ساتھ عید مناکر واپس آ رہے تھے۔ جب وہ دیر رات ڈاسنا فلائی اوور کی طرف سے کوی نگر تھانہ علاقہ میں پولیس لائن کے سامنے پہنچے تو انہیں مین روڈ پر اسپیڈ بریکر نظر نہیں آیا اور موٹر سائیکل بریکر کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سڑک کے کنارے جا گری۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اسے فوراً سنجے نگر واقع جوائنٹ اسپتال لے گئی۔ جہاں سمیر کو مردہ قرار دیا گیا۔
اے سی پی سوتنتر کمار کے مطابق سمیر کا ایک دوست ہاپوڑ ضلع کے پلکھوا میں رہتا ہے۔ عید کے روز سمیر موٹر سائیکل پر اپنے بہنوئی کے ساتھ اپنے دوست کے گھر گیا ہوا تھا۔ وہاں سے تینوں عید منانے کے بعد دیر رات پسونڈا واپس آرہے تھے۔ اس دوران یہ حادثہ پولیس لائنز کے سامنے پیش آیا۔ سمیر خاندان میں سب سے چھوٹا تھا۔ پینٹ کا کام کرتا تھا۔ ان کے بھائی سلمان نے بتایا کہ ان کی شادی اگلے ماہ ہونی تھی۔ جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ اہل خانہ کو جیسے ہی حادثے کا علم ہوا تو عید کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں۔ پولیس نے سمیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن