کھرگون، کھنڈوا، ہردا اور بیتول میں ژالہ باری کا الرٹ
بھوپال، 03 اپریل (ہ س)۔ ابھی اپریل کا مہینہ چل رہا ہے، گرمی اپنے عروج پر ہے، لیکن مدھیہ پردیش میں موسم کے رنگ مختلف ہیں۔ بدھ کے روز کئی اضلاع میں اچانک بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ سیونی، چھندواڑہ، بالاگھاٹ منڈلا، ڈنڈوری، امریا، مندسور دھار سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ آج یعنی جمعرات کو بھی موسم کا مزاج بدلا رہے گا۔ کھرگون، کھنڈوا، ہردا اور بیتول میں اولے پڑ سکتے ہیں۔ گوالیار-جبل پور سمیت نصف ریاست میں گرج چمک اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بھوپال اور اندور میں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ٹرف، ویسٹرن ڈسٹربنس اور سائکلون سرکولیشن کی وجہ سے ریاست میں موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ آج جمعرات کو ژالہ باری، گرج چمک اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ گوالیار، جبل پور، مرینا، شیوپور، بھنڈ، دتیا، شیو پوری، اشوک نگر، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، ستنا، ریوا، میہر، پنا، کٹنی، دموہ، ساگر، نرسنگھ پور، سیونی، منڈلا، بالاگھاٹ، رائسین، نرمداپورم، سیہور میں گرج چمک اور ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آندھی 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ جبکہ 4 اپریل کو موسم صاف رہے گا۔ تاہم بھوپال سمیت کچھ اضلاع میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن