حیدرآباد ،3 اپریل (ہ س)۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ باریک چاول اسکیم پر ہر سال 2,858 کروڑ روپے کا اضافی خرچ ہوگا۔ اس اسکیم سے ہر ماہ 3.10 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو ماہانہ 1,200 روپے کا اضافی فائدہ ہوگا، جبکہ سالانہ 14,400 روپے کی بچت متوقع ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست بھر سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، اور غریب عوام اس اسکیم سے مطمئن ہیں۔اس اسکیم کا پورا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی، کیونکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس کے لئے کوئی اضافی مالی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔ البتہ، مرکزی حکومت کی طرف سے 5,489 کروڑ روپے جو پہلے سے راشن اسکیم کے تحت دیئے جا رہے ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ریاستی حکومت ہر سال راشن چاول کی تقسیم پر 10,665 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے، اور باریک چاول اسکیم کی وجہ سے اضافی 2,858 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق