نئی دہلی 6اپریل(ہ س)۔
عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب اور صحافی خورشید اکبر نے وقف ترمیمی بل کے خلاف وزیر اعلی نتیش کمار کی حمایت سے ناراض ہو کر جے ڈی یو کی تمام ذمہ داریوں سمیت پارٹی کی ابتدائی راکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار وقف بل کو محض ایک جائیداد اور زمین کا معاملہ سمجھتے ہوئے اس غیر آئینی اور غیر دستوری بل کی حمایت کی ہے۔جب کہ یہ بل مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کا فرمان ہے جس کے پاس ہوتے ہی نا صرف وقف کی زمین پر سرکاری قبضہ ہو جائے گا بلکہ مساجد،مدارس،درگاہیں اور قبرستانوں پر سے مسلمانوں کو حق ختم ہو جائے گا۔اس طرح مسلمان اپنی عبادت کے بھی سرکار کو ٹیکس دینے پر مجبور ہو جائیں گے اور پھر مسلمانوں کو اپنے دین و ایمان کو قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا۔مسلمانوں کو اپنے میتوں کو دفنانے کے لیے سرکار اور بڑی بڑی کمپنیوں کے محتاج ہو جائیں گے۔نتیش کمار نے بل کی نزاکت کو نہیں سمجھا ہے اس لئے میں جے ڈی یو کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔اور مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بل کی مخالفت اس وقت کریں جب تک اسے سرکار واپس نہی ںلے لیتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais