ٹاٹا موٹرس کے کیمپس ڈرائیو میں 92 امیدواروں کو تقرری نامہ ملا
لکھنؤ، 09 اپریل ( ہ س)۔ وزیر اعلی مشن روزگار اسکیم کے تحت ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ، لکھنؤ کے ذریعہ بدھ کو علی گنج کے سرکاری صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) میں ایک روزہ کیمپس ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ، کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر ایم اے خان نے بتایا
Appointment letters to 92 in Tata Motors campus drive


لکھنؤ، 09 اپریل ( ہ س)۔ وزیر اعلی مشن روزگار اسکیم کے تحت ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ، لکھنؤ کے ذریعہ بدھ کو علی گنج کے سرکاری صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) میں ایک روزہ کیمپس ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ، کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر ایم اے خان نے بتایا کہ اس مہم میں کل 183 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 125 امیدوار انتخابی عمل کے لیے اہل پائے گئے، جب کہ 92 کو انٹرویو کے بعد تقرری نامے دیے گئے۔ بطور اپرنٹس، امیدواروں کو ماہانہ 13,060 روپے وظیفہ ملے گا۔ ایک عارضی کارکن کی حیثیت سے انہیں ماہانہ 14,827 روپے تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو امیدوار اس عمل میں منتخب نہیں ہو سکے ،ان کے لیے اگلی کیمپس ڈرائیو کی تاریخ 15 اپریل 2025 مقرر کی گئی ہے ۔وہ دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔ پروگرام کا افتتاح ادارے کے پرنسپل راج کمار یادو نے کیا۔ انہوں نے امیدواروں کو حوصلہ دیا کہ وہ محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کر کے ادارے کی شان میں اضافہ کریں۔ انسٹرکٹر ظل الرحمان، ایچ سی ایل فاو¿نڈیشن کے تعاون سے گرے -سم لرننگ فاؤنڈیشن کے وپن وشوکرما، روی گوتم اور دیگر عملے کے ارکان نے جاب فیئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande