کانپور، 17 اپریل (ہ س)۔ شہر میں وزیر اعظم مودی کے دورے اور جلسہ عام کے پیش نظر چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار جمعرات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایس اے میدان پر اترے۔ اس دوران دونوں افسران نے سی ایس اے کے جلسہ عام کے مقام کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے عہدیداروں کے ساتھ روڈ میپ پر تفصیلی بات چیت کرکے حکمت عملی بنائی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کانپور کا دورہ کریں گے۔ کانپور میٹرو کے تحت پانچ نئے زیر زمین اسٹیشنوں کا افتتاح، پنکی پاور ہاو¿س اور نیویلی پاور ہاو¿س کا افتتاح ، جلسہ عام اور کئی اسکیموں کا افتتاحی اور سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام یہاں مجوزہ ہے۔ پی ایم مودی کا جلسہ چندر شیکھر آزاد زرعی یونیورسٹی (سی ایس اے) میں ہونے والا ہے، جس کے بارے میں ڈی جی پی پرشانت کمار اور چیف سکریٹری منوج سنگھ نے باریک بینی سے ہر تفصیل کا جائزہ لیا۔ اس دوران پولیس کمشنر اکھل کمار، ایڈیشنل پولیس کمشنر ہریش چندرا، ڈویژنل کمشنر کے پانڈیان، ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ اور کئی دیگر افسران موجود تھے۔
واضح ہو کہ میٹرو کو جھنڈی دکھا کر پی ایم مودی میٹرو میں سفر بھی کر سکتے ہیں، جس کے بارے میں دونوں افسران نے نیا گنج میٹرو اسٹیشن کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد