ضلع ڈوڈہ میں کول لپ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد
ضلع ڈوڈہ میں کول لپ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے تمباکو پر مبنی مضر صحت پروڈکٹ ’کول لپ‘ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی، نمائش اور تقسیم پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بی این ایس ایس کی
ضلع ڈوڈہ میں کول لپ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد


ضلع ڈوڈہ میں کول لپ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد

جموں، 19 اپریل (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے تمباکو پر مبنی مضر صحت پروڈکٹ ’کول لپ‘ کی فروخت، ذخیرہ اندوزی، نمائش اور تقسیم پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو تباہ کن لت سے بچانا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’کول لپ‘ جیسی خطرناک مصنوعات تعلیمی اداروں کے طلباء، بچوں اور نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جو نہ صرف ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کی رپورٹ کے مطابق عوامی نمائندوں، اساتذہ اور والدین کی جانب سے تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ اسکول جانے والے بچے نشہ آور پروڈکٹ ’کول لپ‘ کے عادی ہو رہے ہیں۔

اس سے بچوں میں نشہ کی کیفیت، رویے میں تبدیلی اور تعلیمی کارکردگی میں کمی جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ اسی طرح، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر نے بھی ان مصنوعات کی مارکیٹ میں آسان دستیابی اور طلباء میں بڑھتی ہوئی لت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری پابندی کی سفارش کی۔ ان کے مطابق کئی طلباء نے مشاورت کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ’کول لپ‘ کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں، جس سے ان کی ذہنی و جسمانی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس خطرناک لت سے محفوظ رکھا جا سکے اور تعلیمی اداروں کا صحت مند ماحول برقرار رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande