گروگرام: پی این جی گیس پائپ لائن میں لگی آگ، دو گھنٹے رہا دہشت کا ماحول
۔تقریباً 40 فٹ بلند شعلوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوئے گروگرام، 17 اپریل (ہ س)۔ گروگرام کے وزیرآباد روڈ کے قریب جمعرات کوپی این جی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تقریباً 40 فٹ اونچی آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ لوگوں نے آگ
Gurugram: Fire in PNG pipeline, panic for two hours


۔تقریباً 40 فٹ بلند شعلوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوئے

گروگرام، 17 اپریل (ہ س)۔ گروگرام کے وزیرآباد روڈ کے قریب جمعرات کوپی این جی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تقریباً 40 فٹ اونچی آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ چاروں طرف پولیس بھی تعینات تھی اور لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

معلومات کے مطابق ہریانہ سٹی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی گیس پائپ لائن وزیرآباد روڈ پر گرین بیلٹ سے گزر رہی ہے۔ جمعرات کو ایک گیس پائپ لائن لیک ہو گئی اور آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ فائر فائٹرز کی مستعدی اور مشقت کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ سیکٹر 29 فائر اسٹیشن میں آگ لگنے کے حوالے سے دوپہر 2.10 بجے کال موصول ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ دو گاڑیوں میں آگ لگی تھی تاہم موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آگ پی این جی گیس پائپ لائن سے لیکیج کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ محکمہ کے حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande