کوڈرما، 9 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے مرکچو تھانہ علاقے کے پپلو پنچایت کے للکاپانی گاو¿ں میں واقع ایک نجی اسکول سینٹ موریہ پبلک اسکول کے بچے بدھ کو آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباءکا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مارکاچو کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پردیپ بیٹھا اور ڈاکٹر شری کانت کمار نے کیا۔
زخمی طلبا میں روشنی کماری عمر 10 سال درجہ ششم، ریا کماری عمر 6 سال درجہ اوول ، سجاتا کماری عمر 15 سال درجہ دسویں، انشیتا کماری عمر 11 سال درجہ ششم، انجم خاتون عمر 15 سال دسویں درجہ، پریہ کماری عمر 10 سال درجہ ششم،سنجنا کماری عمر 10 سال درجہ 8ویں، رتیش یادو عمر 6 سال درجہ یو کے جی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمی بچے اسی کلاس روم میں لوہے کے بنچوں پر بیٹھے تھے۔ مذکورہ کلاس روم کی کھڑکی کھلی تھی جس کی وجہ سے آسمانی بجلی گری اور لوہے کے بینچ پر بیٹھے بچے کھڑکی سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مرکاچو ہلاس مہتو اسپتال پہنچے اور زخمی طلبہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے مطابق تمام طلبہ وطالبات ٹھیک ہیں۔ ریفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی ای او کو مذکورہ اسکول کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد