میٹرو میں ویڈیو بنانے والے نوجوان کو پکڑا
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س)۔ میٹرو میں ریل بنانے کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کئی بار میٹرو میں قابل اعتراض رقص اور فحش حرکات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہیں۔ اسی سلسلے میں اب دہلی میٹرو میں انڈا کھاتے اور مشروبات پینے کا
A youth who made a video in the metro was arrested


نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س)۔ میٹرو میں ریل بنانے کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کئی بار میٹرو میں قابل اعتراض رقص اور فحش حرکات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہیں۔ اسی سلسلے میں اب دہلی میٹرو میں انڈا کھاتے اور مشروبات پینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میٹرو پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو براڑی علاقے سے پکڑ لیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی ہے، جو شاہدرہ کا رہائشی ہے۔

دوران تفتیش نوجوان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ساتھ مذکورہ پتے پر کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔ اصل میں وہ رام پور، اٹاوہ، یوپی کا رہنے والا ہے۔ اس نے دہلی یونیورسٹی سے اپنی پوسٹ گریجویشن ایم کام مکمل کی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے مزید بتایا کہ اس نے وائرل ویڈیو 23 مارچ 2025 کو رات 10 بجے کے قریب بنائی تھی۔

اس نے یہ ویڈیو ویلکم میٹرو اسٹیشن سے کڑکڑڈوما کورٹ میٹرو اسٹیشن تک پنک لائن پر سفر کرتے ہوئے ریکارڈ کی تھی۔ نوجوان نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس نے سافٹ ڈرنک پی رکھی تھی۔ لوگوں کو متاثر کرنے کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اس لیے اس نے یہ ویڈیو بنائی۔

میٹرو پولیس کے مطابق کڑکڑڈوما میٹرو اسٹیشن منیجر امر دیو نے شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ نے شکایت میں کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موج پور کی طرف جانے والی میٹرو ٹرین کے اندر ایک مسافر شراب پیتے ہوئے اور چھلے ہوئے انڈے کھاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

شکایت کے بعد پولیس ٹیم نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ مسافر کا پتہ لگانے کے لیے ڈی ایم آر سی عملہ، سی آئی ایس ایف کے عملے اور ہاو¿س کیپنگ عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ اس شخص کی تلاش کے لیے وائرل ویڈیو کو تھانے کے واٹس ایپ گروپ پر بھی شیئر کیا گیا۔ کافی کوشش کے بعد ملزم کو براڑی، دہلی سے پکڑا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande