بیڑ میں بنے گا ہوائی اڈہ : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار
بیڑ میں بنے گا ہوائی اڈہ : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ممبئی ، 3 اپریل (ہ س)بیڑ میں ہوائی اڈہ تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور بیڑ ضلع کے سرپرست وزیر ا
بیڑ میں بنے گا ہوائی اڈہ : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار


بیڑ میں بنے گا ہوائی اڈہ : نائب وزیر

اعلیٰ اجیت پوار

ممبئی ، 3 اپریل (ہ س)بیڑ میں ہوائی اڈہ تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے

زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور

بیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اجیت پوار نے اعلان کیا ۔

بیڑ مں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ ہوائی اڈے کے لیے 3 کلومیٹر زمین کا تعین کیا جا چکا ہے،

جبکہ ٹرمینل کی عمارت کے لیے زمین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا

کہ ہوائی اڈے کے رن وے کی لمبائی 45 میٹر ہوگی اور ضلع کلکٹر زمین کے حصول کے لیے

جلد ہی ایک باضابطہ تجویز پیش کریں گے۔

اجیت پوار نے مزید کہا کہ بیڑ-پرلی-احمد

نگر ریلوے لائن کے کام میں تیزی لائی گئی ہے اور اس منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے

ہوئے ممبئی تک توسیع دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande