ریاست کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی
بھوپال، 2 اپریل (ہ س)۔
مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے موسم بدلا ہوا ہے۔ ہواوں کے ساتھ آرہی نمی کی وجہ سے ریاست کے جنوبی علاقے میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہو رہی ہے۔ آج بدھ کو ریاست کے 24 سے زیادہ اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھوپال-جبل پور میں تیز آندھی چل سکتی ہے۔ اس کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ موسم میں مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے ریاست کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلونک سرکولیشن ٹرف کی وجہ سے ریاست میں ژالہ باری اور آندھی کا ایک مضبوط نظام سرگرم ہے۔ منگل کو ریاست کے کئی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ بھوپال میں دن بھر بادل چھائے رہے۔ جبل پور، نیمچ، مندسور، بڑوانی، کھرگون، کھنڈوا، برہان پور، ہردا، نرمداپورم، بیتول، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، سیونی، بالاگھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری، امریا اور کٹنی میں بھی گرج چمک اور تیز آندھی کا اثر بھی دیکھنے کو ملا۔
آج بدھ کو کھنڈوا، برہان پور، ہردا، نرمداپورم، بیتول، نرسنگھ پور، چھندواڑہ اور پانڈھرنا میں اولے پڑ سکتے ہیں۔ یہاں اورنج الرٹ ہے۔ جبکہ بھوپال، جبل پور، سنگرولی، سیدھی، مئوگنج، ریوا، ستنا، میہر، امریا، ڈنڈوری، سیونی، منڈلا، کٹنی، پنا، دموہ، ساگر، رائسین، سیہور، کھرگون اور بڑوانی میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 3 اپریل کو کھرگون، برہان پور، کھنڈوا، ہردا، نرمداپورم، بیتول، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، پانڈھرنا، سیونی، منڈلا اور بالاگھاٹ میں ژالہ باری کا اورنج الرٹ ہے۔ بڑوانی، شیوپور، مرینا، گوالیار، بھنڈ، دتیا، چھترپور میں بھی تیز آندھی چل سکتی ہے۔ 4 اپریل کو سیونی منڈلا میں اولے پڑ سکتے ہیں، جبکہ بالاگھاٹ میں تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن