بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رام مندر اسپیشل ایڈیشن گھڑی پہننے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ بریلی میں آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے اسے شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور انہیں توبہ کرنی چاہیے۔ ادھر بھوپال کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے سلمان خان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام سب کے ہیں۔ جو رام لوگوں کے دلوں میں ہیں، انہیں نمن کرنے میں کسی کو پرہیز نہیں ہونا چاہئے۔ ہر سلمان-رسخان بننے کے لیے بے تاب ہے۔
بی جے پی رکن اسمبلی شرما نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا کہ رام مندر کی شکل اور بھگوان رام کی شکل ہندوستان کے دل و دماغ میں ہے، یہ اس ملک کی زمین کا کنکرکنکر شنکر ہے۔ اس لیے شنکر کو نمن کرنے میں کسی کو پرہیز نہیں ہونا چاہئے اور پرہیز بھی کرو تو سو بار کرو، تمہارے روکنے سے کوئی رام مندر کی تشہیر نہیں رکے گی۔ بی جے پی رکن اسمبلی شرما نے کہا کہ رام سب کے دل میں ہیں، جب بھی ہندوستان کا سینہ پھاڑ کر دیکھا جائے گا تو بجرنگ بلی کی طرح ہندوستان کے ہر شخص کے سینے میں رام اور جانکی نظر آئیں گے۔ اس لیے رام سے الگ نہ ہندوستان کو کیا جاسکتا ہے، نہ ہندوستانیوں کو کیا جاسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کو حال ہی میں اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’سکندر‘‘ کی تشہیر کے دوران یہ گھڑی پہنتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جسے ان کی والدہ نے تحفے میں دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس گھڑی کی قیمت 34 لاکھ روپے ہے اور دنیا میں اس کی صرف 49 یونٹس ہی بنی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن