ہندوستان الیکٹرانکس کا عالمی مرکز بنے گا: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ نے الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کی منظوری کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے الیکٹرانکس اجزاء کی تیاری کی اسکیم کو منظوری دینے کے دور اندیشی کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم نری
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو (فائل فوٹو)


وزیر اعلیٰ نے الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کی منظوری کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے الیکٹرانکس اجزاء کی تیاری کی اسکیم کو منظوری دینے کے دور اندیشی کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ کی طرف سے الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کی منظوری آتم نربھر بھارت کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

رابطہ عامہ افسر سندیپ کپور نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ اس اسکیم کے ذریعے 59 ہزار 350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا، جس سے 4.56 لاکھ کروڑ روپے کی مصنوعات کی تیاری ہوگی اور 90 ہزار سے زیادہ نئے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان کو عالمی الیکٹرانکس کا مرکز بنانے، سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور اختراعات کے ذریعہ خود انحصار ہندوستان کو نئی جہتیں دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande