سی پی آئی (ایم) کی قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز
کولکاتہ، 29 مارچ (ہ س)۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) آئندہ ماہ مدور ئی، تمل ناڈو میں اپنی 24ویں پارٹی کانگریس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس اہم تقریب سے قبل پارٹی کے پولٹ بیورو میں بڑی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ
سی پی آئی (ایم) کی قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز


کولکاتہ، 29 مارچ (ہ س)۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) آئندہ ماہ مدور ئی، تمل ناڈو میں اپنی 24ویں پارٹی کانگریس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس اہم تقریب سے قبل پارٹی کے پولٹ بیورو میں بڑی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کچھ سینئر لیڈروں کی جگہ نئے چہروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس کانگریس کے اختتام کے بعد سابق جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے جانشین کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ یہ عہدہ گزشتہ سال ان کے انتقال کے بعد خالی ہے۔

فی الحال، سی پی آئی (ایم) کے پولٹ بیورو میں ایک سیٹ یچوری کی موت کی وجہ سے خالی ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی قواعد کی وجہ سے، سات دیگر سینئر رہنماو¿ں کی نشستیں بھی خالی ہوسکتی ہیں۔ جن لیڈروں کے عہدے خالی ہونے کی امید ہے ان میں سابق جنرل سکریٹری اور موجودہ عبوری کوآرڈینیٹر پرکاش کرات، سینئر لیڈر برندا کرات، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنار ئی وجین، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ مانک سرکار اور مغربی بنگال کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر سوریہ کانت مشرا شامل ہیں۔

تاہم، پنار ئی وجین کا معاملہ قدرے مختلف بتایا جاتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے عہدے کی وجہ سے انہیں پولٹ بیورو میں 'خصوصی مدعو رکن' کے طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایک غیر معمولی فیصلہ ہوگا کیونکہ عام طور پر خصوصی مدعو صرف مرکزی کمیٹی میں ہوتے ہیں پولٹ بیورو میں نہیں۔

تریپورہ میں اس بات پر شدید تجسس ہے کہ مانک سرکار کے جانشین کے طور پر کس کا انتخاب کیا جائے۔ اسی طرح مغربی بنگال سے سوریہ کانت مشرا کی جگہ پولٹ بیورو میں کس کو لایا جائے گا یہ بھی ایک اہم سوال ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande