تلنگانہ اسمبلی میں وزیر پونم پربھاکر اور ایم ایل اے کے درمیان بحث
حیدرآباد , 26 مارچ (ہ س) تلنگانہ اسمبلی میں وزیرپونم پربھاکراورایم ایل اے پلاراجیشور ریڈی کے درمیان بحث دیکھی گئی۔راجیشور ریڈی نے حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں ایک نوجوان لڑکی پر جنسی حملے کی کوشش کے معاملے کو اٹھایا۔ انہوں نے ریاست میں امن و
تلنگانہ اسمبلی میں وزیر پونم پربھاکر اور ایم ایل اے  کے درمیان بحث


حیدرآباد , 26 مارچ (ہ س) تلنگانہ اسمبلی میں وزیرپونم پربھاکراورایم ایل اے پلاراجیشور ریڈی کے درمیان بحث دیکھی گئی۔راجیشور ریڈی نے حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں ایک نوجوان لڑکی پر جنسی حملے کی کوشش کے معاملے کو اٹھایا۔ انہوں نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دودن گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتارنہیں کیا گیا۔ اس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر پونم پربھاکرنے بتایا کہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتارکرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے کانگریس حکومت اقتدار میں آئی ہے، پولیس کے محکمہ میں کئی اصلاحات کی گئی ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد عوام کے لیے فریندلی پولیسنگ کو فروغ دینا اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت پولیس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے گی، تو اس کا انجام وہی ہوگا جو سابقہ بی آر ایس حکومت کا ہوا تھا۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande