این سی پی (اے پی) کے ایم ایل اے انا بنسوڑے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب
ممبئی، 26 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے بدھ کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) کے ایم ایل اے انا بنسوڑے کے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر متفقہ انتخاب کا اعلان کیا۔ بنسوڑے پونے ضلع کے پمپ
Anna Bansode Elected Maharashtra Assembly Dy Speaker


ممبئی، 26 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے

بدھ کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) کے ایم ایل اے انا بنسوڑے کے

اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر متفقہ انتخاب کا اعلان کیا۔ بنسوڑے پونے ضلع کے

پمپری اسمبلی حلقہ سے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت

پوار کے قریبی حامی سمجھے جاتے ہیں۔

اسمبلی میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے متفقہ طور

پر انا بنسوڑے کو اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی،

جس کی تائید نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت

پاٹل نے کی۔ اس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر نے اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کرتے

ہوئے انا بنسوڑے کے انتخاب کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ فڑنویس نے انا بنسوڑے کو مبارکباد دیتے

ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر

اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کا آئین اتنا عظیم ہے کہ ایک چائے کی دکان پر کام کرنے

والا شخص وزیر اعظم بن سکتا ہے، ایک آٹو رکشہ ڈرائیور وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے، اور

اب ایک پان ٹپری میں کام کرنے والا شخص اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بن گیا ہے۔ انہوں نے

مزید کہا کہ مہاراشٹر میں مہا یوٹی حکومت عام لوگوں کی حکومت ہے اور انا بنسوڑے

عام آدمی کے قریبی نمائندے ہیں۔

اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کی موجودگی میں انا

بنسوڑے نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اسپیکر

راہل نارویکر اور ڈپٹی اسپیکر انا بنسوڑے کی مشترکہ قیادت میں اسمبلی کا کام مؤثر

طریقے سے آگے بڑھے گا اور ایوان کو بہتر نظم و ضبط کے ساتھ چلایا جائے گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande