پٹنہ، 23 مارچ(ہ س)۔شہید اعظم سردار بھگت سنگھ جی کو ان کے یوم شہادت پر سلام کیا گیا۔ ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہید اعظم کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مین سرکاری تقریب کا انعقاد کارگل چوک کے مشرق میں واقع شہید اعظم بھگت سنگھ کے مجسمہ کے احاطہ میں کیا گیا، جہاں گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شہید اعظم کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، قانون ساز کونسل کے رکن سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں اور معززین نے شہید اعظم کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مسلح پولیس فورس کے دستے کے ذریعہ سلامی پیش کی گئی اور وہاں موجود لوگوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہید اعظم بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan