معطلی پر جگدیش ریڈی کا شدید رد عمل
حیدرآباد , 25 مارچ (ہ س) بی آرایس کے رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی نے اسپیکرپراسمبلی کا اجلاس من مانے طریقے سے چلانے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر جی پرساد کمار نے 27 مارچ تک انہیں ایوان سے معطل کردیا جس کے سبب وہ پورے بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرر
مجھے کیوں معطل کیا گیا؟: جگدیش ریڈی


حیدرآباد , 25 مارچ (ہ س) بی آرایس کے رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی نے اسپیکرپراسمبلی کا اجلاس من مانے طریقے سے چلانے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر جی پرساد کمار نے 27 مارچ تک انہیں ایوان سے معطل کردیا جس کے سبب وہ پورے بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ تاہم وہ آج اسمبلی آئے ہیں۔ چیف مارشل نے انہیں اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کیوں معطل کیاگیا ہے؟ اس سلسلہ میں اب تک سرکاری بلیٹن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کس وجہ سے انہیں معطل کیا گیا۔ اس کے شواہد پیش نہیں کئے گئے۔ جگدیش ریڈی آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وقفہ سوالات کو منسوخ کردیا گیا اس کی وجہ وزرأ کے پاس ان سوالوں کے جواب دینے کی تفصیلات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت افطار میں شرکت کیلئے ضلع نلگنڈہ کے وزرأ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جان پیاڑ کی دعوت میں شرکت کے لئے سابق وزیر جانا ریڈی ہیلی کاپٹر کا استعمال کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایل بی سی کی سرنگ میں جو مزدور فوت ہوگئے ہیں، حکومت ان کے خاندان کو مالی امداد کے ساتھ ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کے باعث فوت افراد کے خاندانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande