جمعۃ الوداع کو لیکر ضلع انتظامیہ الرٹ، ڈی ایم اور ایس پی نے فلیگ مارچ کیا
جالون، 28 مارچ (ہ س)۔ ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع نماز کو لیکر پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ ضلع کے حساس علاقوں میں جمعۃ الوداع کی نماز کو پرامن طریقے سے ادا کرانے کے لئے پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس آئندہ عید الفطر اور دیگر تہواروں
جمعۃ الوداع کو لیکر ضلع انتظامیہ الرٹ، ڈی ایم اور ایس پی نے فلیگ مارچ کیا


جالون، 28 مارچ (ہ س)۔

ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع نماز کو لیکر پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ ضلع کے حساس علاقوں میں جمعۃ الوداع کی نماز کو پرامن طریقے سے ادا کرانے کے لئے پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

پولیس آئندہ عید الفطر اور دیگر تہواروں کے حوالے سے مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔ ایس پی جالون ڈاکٹر درگیش کمار کی قیادت میں جمعرات کی دیر شام حساس علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا، جس میں ایس پی جالون، کئی تھانوں کے سی او اور ایس ایچ اوز موجود تھے۔ ایس پی جالون نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فلیگ مارچ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تہواروں کو محفوظ طریقے سے باہمی بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔

پولیس نے ماحول کو خراب کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں پر نظر رکھنے کو کہا ہے۔ پولیس ڈرون کیمروں کے ذریعے حساس مقامات پر بھی نظر رکھے گی۔ ارئی ٹاون کے مین بازار اور شاہراہ پر فلیگ مارچ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande