بی جے پی کے لاکھوں کارکنوں نے ریاست کے 29,565 بوتھوں پر وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ سنی
گوہاٹی، 30 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 120ویں ایڈیشن کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نیو انڈیا کی مثبت سوچ، کام کرنے کے مثالی طریقے، سماجی مسائل اور ملک بھر میں تیزی سے ہو ر
بی جے پی کے لاکھوں کارکنوں نے ریاست کے 29,565 بوتھوں پر وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ سنی


گوہاٹی، 30 مارچ (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 120ویں ایڈیشن کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نیو انڈیا کی مثبت سوچ، کام کرنے کے مثالی طریقے، سماجی مسائل اور ملک بھر میں تیزی سے ہو رہے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں آسام کے روایتی تہوار 'رنگالی بیہو' کا بھی خاص طور پر ذکر کیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آسام پردیش کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، لاکھوں کارکنوں نے ریاست کے 39 تنظیمی اضلاع اور 433 منڈلوں کے تحت 29,565 بوتھس پر’من کی بات‘ پروگرام کو سنا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے ناگون ضلع کے پکھیموریہ جموگوری منڈل کے بوتھ نمبر147 پر ، وزیر پیجوش ہزاریکا، مقامی ایم ایل اے روپک شرما، روہا ایم ایل اے سشی کانتا داس اور کاربی خود مختار کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر تلیرام رونگھانگ کے ساتھ پروگرام کو سنا۔

دریں اثنا، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی دلیپ سائکیا نے جنوبی کامروپ ضلع کے پالش باڑی اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 258 پر مقامی شہریوں اور کارکنوں کے ساتھ 'من کی بات' سنی۔ اس موقع پر ایم ایل اے رامیندر نارائن کلیتا اور ہیمانگ ٹھاکوریا بھی موجود تھے۔مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ ضلع کے بوتھ نمبر 137 پر ڈپٹی میئر اجل پھکن، ڈبرو گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عاصم ہزاریکا اور سونووال کچاری خود مختار کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ممبر تنکیشور سونووال کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ اسی طرح مرکزی وزیر پاویترا مارگریتا نے جورہاٹ ضلع میں میلنگ بالیچاپڑی پنچایت کے بوتھ نمبر 196 پر مقامی کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ’من کی بات‘ سنی۔

رابھا ہاسونگ خود مختار کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے میدان میں اترے 6 حلقوں کے 83 بوتھس پر ’من کی بات‘ پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ ریاست کے سینئر کارکنان ہر بوتھ پر بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ پروگرام کے بعد بوتھ کمیٹی کی خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس بار اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندو نئے سال، رنگالی بیہو، کھیلو انڈیا، پیرا ایتھلیٹکس، پانی کے تحفظ اور پرانے کپڑوں کے دوبارہ استعمال جیسے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے متاثر کن اور معلوماتی پیغامات کے ذریعے ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande