الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کا اعلان کیا
جموں،28 مارچ (ہ س)۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کی نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی حلقوں میں متوقع ضمنی انتخابات کے پیش نظر ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظرثانی یکم اپریل کو بطور اہلیت کی تاریخ کی بنیاد پر کی جائے گی۔کمیشن کی
Election Commission


جموں،28 مارچ (ہ س)۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کی نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی حلقوں میں متوقع ضمنی انتخابات کے پیش نظر ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظرثانی یکم اپریل کو بطور اہلیت کی تاریخ کی بنیاد پر کی جائے گی۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، جموں کے نگروٹہ اور بڈگام کے اسمبلی حلقے خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ نگروٹہ کی نشست ایم ایل اے دیوندر سنگھ رانا کے انتقال جبکہ بڈگام کی نشست وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے استعفے کے سبب خالی ہوئی۔

عمر عبداللہ نے گاندربل نشست برقرار رکھی، جو نیشنل کانفرنس کا مضبوط گڑھ ہے۔ دیوندر رانا 31 اکتوبر کو 59 برس کی عمر میں فرید آباد، ہریانہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق، 4 اپریل کو پولنگ اسٹیشنز کی تنظیم نو ہوگی، جبکہ 8 اپریل کو مربوط مسودہ ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔ ووٹرز 8 سے 24 اپریل تک دعوے اور اعتراضات داخل کر سکیں گے، جن کی حتمی تصفیہ 2 مئی کو ہوگا، جبکہ 5 مئی کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ہر حلقے میں یہ یقینی بنائے گا کہ تمام اہل شہریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے اور نااہل افراد کا اندراج روکا جائے۔ اس عمل کی نگرانی چیف الیکٹورل آفیسر ، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر ، اور ای آر او کریں گے تاکہ آئین کے آرٹیکل 326 اور نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 16 اور 19 کے تحت ووٹرز کا اندراج یقینی بنایا جا سکے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ نے گاندربل اور بڈگام دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے گاندربل میں پی ڈی پی کے بشیر احمد میر کو 10,000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی جبکہ بڈگام میں 18,000 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب، دیوندر سنگھ رانا نے 2014 میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے طور پر نگروٹہ نشست جیتی تھی اور گزشتہ انتخابات میں 30,472 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جوگندر سنگھ کو شکست دے کر یہ نشست برقرار رکھی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande