نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ وزارت داخلہ نے دہلی میں امن و امان کو بہتر بنانے کی سمت میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ منگل کو دہلی حکومت کے بجٹ کے دن 28 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ تبادلے میں آئی پی ایس اور دانکس افسران بھی شامل ہیں۔ کچھ افسران کو ترقیاں بھی دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سکریٹری کلوندر سنگھ نے ٹرانسفر لسٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جن افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں 2001 بیچ کے آئی پی ایس بی شنکر جیسوال، آئی پی ایس پرمادیتیا، وکرمجیت سنگھ، پشپیندر کمار، نوپور پرساد اور 2008 بیچ کے آئی اے ایس شرت کمار سنہا شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق آئی پی ایس بی شنکر جیسوال کو سنٹرل رینج کا جوائنٹ سی پی بنایا گیا ہے۔ سنٹرل رینج سے آئی پی ایس پرمادیتیا اسپیشل برانچ میں جوائنٹ سی پی ہوں گے۔ 2006 بیچ کے آئی پی ایس پشپیندر کمار، جو سیکورٹی جوائنٹ سی پی کے عہدے پر فائز تھے، اب مشرقی رینج کے جوائنٹ سی پی ہوں گے۔ نوپور پرساد کو جنرل ایڈمنسٹریشن سے لائسنسنگ کا جوائنٹ سی پی بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں آئی پی ایس وکرمجیت سنگھ کو سیکورٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل جوائنٹ سی پی کرائم 2010 بیچ کے آئی پی ایس سنجے بھاٹیہ اب ایڈیشنل سی پی ہیڈ کوارٹر ہوں گے۔ 2014 بیچ کی آئی پی ایس اکانکشا یادو کو ڈی سی پی سیکورٹی بنایا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی