کٹھوعہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر جموں و کشمیر بی جے صدرکا شدید ردعمل
گاندربل 25 مارچ (ہ س ) جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے اپنے گاندربل تعزیتی دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کٹھوعہ انکاؤنٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، کہپاکستان ہمیشہ جموں و کشمیر میں امن کے خلاف رہا ہے۔انہوں نے ہمیشہ 1965، 1971 اور 1999
تصویر


گاندربل 25 مارچ (ہ س ) جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے اپنے گاندربل تعزیتی دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کٹھوعہ انکاؤنٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، کہپاکستان ہمیشہ جموں و کشمیر میں امن کے خلاف رہا ہے۔انہوں نے ہمیشہ 1965، 1971 اور 1999 میں ہندوستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔لیکن ہماری سرحدوں پر ہمارے بہادر جوانوں نے پاکستان کا مقابلہ کرکے ہمیشہ انہیں پیچھے دھکیل کر پاکستان کے شکست کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دراصل جموں و کشمیر امن کی طرف لوٹ رہا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں امن اور شانتی کے ماحول میں الیکشن بھی ہوۓ ہیں۔جس کے دوران لوگوں نے کھل کر ووٹ ڈال دۓ ہیں۔جو کہ پاکستان کو دیکھ کر یہاں کا یہ امن ہضم نہیں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان لگاتار اس کوشش میں ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے امن میں رخنہ ڈال کر یہاں خون کی ندیاں بہانا چاہتا ہے ۔جسے لگاتار سیکورٹی فورسز ناکام بنا کر ان کے گندے ارادوں پر پانی پھیر رہا ہے۔غور طلب ہے کہ بھاجپا صدر اور دوسرے کئ لیڈروں نے آج گاندربل کے کنگن علاقے کا دورہ کرکے اپنے ساتھی لیڈر فقیر محمد خان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔جس نے چند روز قبل اپنے آپ پر گولی چلائی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔خان دراصل گریز کے تلیل علاقے کے رہنے والے تھے ۔تاہم انہیں کنگن میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande