جموں, 17 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کو اجلاس شروع ہوتے ہی نیشنل کانفرنس کے رکنِ اسمبلی بشیر احمد ویری نے گزشتہ چند سالوں میں برطرف کیے گئے ملازمین کے زیر التوا فوائد کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔سوال و جواب کے وقفے کے فوراً بعد، ویری نے ایوان میں کھڑے ہو کر ان ملازمین کے اہل خانہ کی مشکلات کی طرف توجہ مبذول کرائی، جو جی پی فنڈ سمیت دیگر واجب الادا فوائد کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے اس مسئلے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام زیر التوا واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔تاکہ وہ اپنے کنبے کی کفالت کی ذمہ داری پوری کر سکیں ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر